عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ مضبوط پالیسی اقدامات کے تسلسل نے پاکستان کی معاشی بحالی کو ناصرف سہارا دیا بلکہ معیشت کی بیرونی جھٹکوں کے مقابلے میں مزاحمت کو مضبوط کیا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت تیسرے جائزے اور لچک و پائیداری سہولت کے دوسرے جائزے کی رپورٹ جاری کردی۔
آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں جی ڈی پی کی نمو میں تیزی آئی، مہنگائی قابو میں رہی، کرنٹ اکاؤنٹ مجموعی طور پر متوازن رہا، زرمبادلہ کے ذخائر کی بحالی سابقہ اندازوں سے بہتر رہی ۔
رپورٹ کے مطابق مضبوط پالیسی اقدامات کے تسلسل نے پاکستان کی معاشی بحالی کو سہارا دیا ہے اور معیشت کی بیرونی جھٹکوں کے مقابلے میں مزاحمت کو مضبوط کیا ۔
آئی ایم ایف جائزہ رپورٹ میں کہا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات نے پاکستان کے قلیل مدت کے معاشی منظرنامے کو غیر یقینی بنا دیا، یہ واضح نہیں کہ پاکستان کے معیشت کے حالات کس سمت جائیں گے، بنیادی منظرنامے کے تحت خدشہ ہے کہ یہ جنگ مہنگائی پر دباؤ ڈالے گی۔
رپورٹ کے مطابق خدشہ ہے کہ جنگ معاشی نمو اور ادائیگیوں کے توازن کو متاثر کرے گی، جنگ کے مجموعی اثرات محدود رہنے کی توقع، تاہم منفی خطرات بہت زیادہ ہیں۔


























Leave a Reply