عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات میں ریٹیلرز کی نئی اسکیم متعارف کرانے کی تجویز پر غور کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری ہیں جس میں آئندہ مالی سال کے دوران ریٹیلرز کی نئی اسکیم متعارف کرانے پر غور اور زرعی انکم ٹیکس کے اہداف مقرر کرنے پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی انکم ٹیکس کے لیے کاشتکاروں کی رجسٹریشن شروع کرانے پر غور کیا گیا ، ٹیکس فائلرز کا ہدف مقرر کرنے کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آرکو زیروٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد کم کرنے کا ہدف دینے اور وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکس محاصل بڑھانے پر گفتگو کی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران صوبوں کے سرپلس سے متعلق بھی ابتدائی گفتگو ہوئی۔


























Leave a Reply