قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین نوید قمر نے بجٹ تیاریوں اور معاشی اصلاحات پر حکومت کی کارکردگی تشویش ناک قرار دیدی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین نے بالواسطہ ٹیکسوں اور پیٹرولیم لیوی پر انحصار کو خطرناک رجحان قرار دیا۔
نوید قمر نےکہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانےکے بجائے عوام پر مسلسل اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے، ایف بی آر 10 ماہ میں 680 ارب روپے سے زائد ٹیکس شارٹ فال پورا نہ کرسکا، انہوں نے بتایاکہ حکومت 10مئی تک بجٹ اسٹریٹجی پیپر جاری کرنے میں ناکام رہی۔
نمائندہ ایف بی آر نےکمیٹی کو بتایاکہ بجٹ 2026-27 میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں کمی کا امکان ہے، مختلف شہروں میں پراپرٹی ویلیو ایشن ریٹس کم کیے جاچکے ہیں۔


























Leave a Reply