وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ کسان کارڈ کےذریعے پنجاب کے کاشت کار کی قسمت بدل رہی ہے، پنجاب کا کاشت کار اب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں ہوگا اور سر اٹھا کر جیےگا۔
ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں پہلی بار 8 لاکھ 32 ہزار سے زائد کاشت کاروں کو کسان کارڈ جاری کیےگئے، ان کاشت کاروں نے مجموعی طور پر 2 ارب54 کروڑ روپے کے قرضے لیے،گندم کےموسم میں کاشت کاروں نے 100 ارب سے زرعی مداخل کی خریداری کی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 5 لاکھ 38 ہزار کاشت کاروں سے 67 ارب روپے قابل وصول ہیں جب کہ 86 فیصد ریکوری ہوئی،کاشت کاروں نے بہترین مثال قائم کرتے ہوئے 57 ارب روپے کی اقساط ادا کر دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کے ذریعے خریف کی فصل کے زرعی مداخل کے لیے 90 ارب روپے کاشت کاروں کو مل گئے، 3 لاکھ کاشت کاروں نے 30 ارب روپے کے زرعی مداخل کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کر لیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کےکاشت کارکو مالی خودمختاری اور خوشحالی کی راہ پر دیکھنا اُن کا خواب ہے۔


























Leave a Reply