Skip to content
  • Thursday, 4 June 2026
  • 1:38 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اکثر میچز متاثر ہونے کا خدشہ

حالیہ پوسٹس

  • بجٹ تجاویز پر پیپلزپارٹی کے حكومت سے اختلافات برقرار، مذاكرات میں پیش رفت نہ ہوسكی
  • ترکیے میں موجود ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل میکسیکو کے ویزے جاری کر دیےگئے
  • امریکا ایران کے ایک دوسرے پر میزائل حملے، خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا
  • لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے زیادتی کیس کے 2 مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں خارج کردیں
  • کسان کارڈ سے پنجاب کےکاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے،کاشتکار اب سر اٹھا کر جیےگا: مریم نواز
Headline تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اکثر میچز متاثر ہونے کا خدشہ

DAILY MITHAN Jun 3, 2026 0


موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اکثر میچز متاثر ہونے کا خدشہ

فوٹو:فائل

موسمیاتی تبدیلی رواں سال فیفا ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی اور میچ کے معیار پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔

ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہےکہ ٹورنامنٹ کے 104 میں سے97 میچز کے دوران ایسی گرمی پڑنےکے امکانات بڑھ چکے ہیں جو کھلاڑیوں کی کارکردگی کو متاثر کرسکتی ہے۔

موسمیاتی تحقیقاتی ادارے کلائمیٹ سینٹرل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 28 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ درجہ حرارت فٹبالرز کی دوڑنے کی رفتار، اسپرنٹس کی تعداد، طے کیے  جانے والے فاصلے اور ریکوری کے عمل کو متاثر کرسکتا ہے جس کے نتیجے میں میچ کی رفتار، حکمت عملی اور مجموعی معیار بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2026 ورلڈ کپ کے تقریباً نصف میچز  میں ایسی گرمی پڑنے کے امکانات 50 فیصد یا اس سے زیادہ ہیں جبکہ 26 میچز  ایسے ہیں جن میں موسمیاتی تبدیلی نے اس خطرے میں کم از کم 10 فیصد پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے۔

اوسطاً تمام میچز میں کارکردگی متاثر کرنے والی گرمی کے امکانات میں تقریباً 8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والا میچ میکسیکو کے شہر گواڈالاخارا میں اسپین اور  یوراگوئےکے درمیان ہونے والا گروپ میچ ہوگا، اس مقابلےکے دوران درجہ حرارت کے 28 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کے امکانات تقریباً 70 فیصد ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کے باعث 37 فیصد پوائنٹس زیادہ ہیں۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ گواڈالاخارا اور  میامی سمیت کئی میزبان شہروں میں کھیلے جانے والے میچز  شدید گرمی کی زد میں آسکتے ہیں جبکہ 19 جولائی کو نیو جرسی میں شیڈول ورلڈ کپ فائنل کے دوران بھی ایسی گرمی پڑنے کے امکانات تقریباً  47 فیصد ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کے باعث نمایاں حد تک بڑھ چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد درجہ حرارت میں فٹبال کا انداز  بدل جاتا ہے، کھلاڑی کم اسپرنٹ کرتے ہیں، میچ کی شدت میں کمی آتی ہے اور گول کے مواقع بھی کم پیدا ہوتے ہیں، ان کے مطابق شدید گرمی اور  نمی کھلاڑیوں میں ہیٹ ایکزاسشن اور  ہیٹ اسٹروک جیسے طبی خطرات بھی بڑھا سکتی ہے۔

ناروے کے فٹبالر مورٹن تھورسبے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت صرف کھلاڑیوں اور شائقین کی صحت کے لیے خطرہ نہیں بلکہ کھیل کے معیار کو بھی متاثر کررہا ہے، ان کے مطابق جب گرمی دوڑنے، بحالی اور مجموعی شدت پر اثر انداز ہوتی ہے تو فٹبال کا انداز بھی بدل جاتا ہے۔

کلائمیٹ سینٹرل کے مطابق ورلڈ کپ منتظمین نے گرمی کے خطرات کم کرنے کے لیے گرم شہروں میں زیادہ شام کے اوقات میں میچز رکھنے اور تمام 104 میچز میں واٹر بریکس لازمی قرار دینے جیسے اقدامات کیے ہیں تاہم بیشتر اسٹیڈیم اوپن ائیر ہیں جس کے باعث کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ترکیے میں موجود ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل میکسیکو کے ویزے جاری کر دیےگئے
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے زیادتی کیس کے 2 مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں خارج کردیں
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
کسان کارڈ سے پنجاب کےکاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے،کاشتکار اب سر اٹھا کر جیےگا: مریم نواز
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر آل پارٹیز کانفرنس، مہاجرین کی نشستوں پر واضح فیصلہ نہ ہوسکا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
پیپلزپارٹی اور حكومت كے درمیان بجٹ پر اختلافات برقرار، مذاكرات میں پیشرفت نہ ہوسكی: ذرائع
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
اسلام آبادہائیکورٹ نے دوسرے ملک سے اوور اسٹے پر ڈی پورٹ ہونے پر پی سی ایل میں نام ڈالنا غیر قانونی قرار دیدیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ کتنے کپ چائے اور کافی پینا صحت کیلئے مفید ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایک بہت عام عادت جو جوڑوں کی دائمی تکلیف کا شکار بنا سکتی ہے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ن لیگ کی انتخابی ریلی میں ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 3 افراد زخمی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں یومیہ آوارہ کتوں کے حملوں کے 150 سے زائدکیسز آنےکا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
مشترکہ امیدواروں پر ڈیڈلاک، پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں سے بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
سہیل آفریدی نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے معاملے سے پارٹی قیادت کو لاعلم رکھا: ذرائع
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بتا سکتے ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والا منہ کس گھوڑے کا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
آئی پی ایل میں شرکت پر ممبئی انڈینز نے آدھا معاوضہ دیا، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
وہ سیاحتی مقام جہاں آپ 64 لاکھ روپے مالیت کا خزانہ تلاش کرسکتے ہیں
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
35 سال سے بڑی عمرکی غیر شادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا کا فیس بک اور انسٹا گرام کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
بجٹ تجاویز پر پیپلزپارٹی کے حكومت سے اختلافات برقرار، مذاكرات میں پیش رفت نہ ہوسكی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026