اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت مسترد کردی۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے پی ٹی آئی کو بذریعہ خط شکایت خارج کرنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے بھیجی تھی۔
سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے پی ٹی آئی کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کا 11 فروری 2026 کے اجلاس میں جائزہ لیا۔
خط کے متن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا کہ غورکے بعد آپ کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت مسترد کی جاتی ہے۔


























Leave a Reply