Preloader

رئیلٹی شو ’تماشہ 5‘ سے باہر ہونے والی کبریٰ اسحاق کا کہنا ہے کہ جو میں ہوں وہی گھر میں رہ کر غلطی کردی۔

اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کبریٰ اسحاق نے کہا کہ تماشہ گھر میں ہر کوئی گیم کھیل رہا ہے کوئی بھی حقیقی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم اسٹار لیلیٰ بھی کردار پلے کررہی ہیں وہ ڈاکٹر زی کے ساتھ ہمدردی دکھاتی ہیں، واش روم جاتی ہیں تو پھر سحرش کے ساتھ ان کا ایک پلان ہوتا ہے۔

کبریٰ اسحاق نے کہا کہ میں نے باتھ روم پلاننگ بالکل نہیں کی جو بھی کیا ہے آن کیمرا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمشا سب سے بڑی پلانر ہے آپ نہیں سمجھ پائیں گے کہ کیا کررہی ہے، وہ میرے ساتھ بیٹھے گی تو بولے گی بالکل ایسا ہی ہے اور جب میثم کے ساتھ ہوگی تو کہے گی بالکل بھی ایسا نہیں ہے پھر وہ واش روم میں جاکر الگ پلان بنا کر آئے گی۔

کبریٰ اسحاق نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کسی نہ کسی ہفتے میں ان کے چہرے عوام کے سامنے آئیں گے پھر ان کے پاس کچھ نہیں بچے گا، گھر میں کوئی ایسا نہیں ہے جو حقیقت پسند ہو۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس 64 کارڈ تھے جو میں نے دو ہفتے میں دکھا کر غلطی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *