نیپرا نے ملک بھر کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کر دی۔
مہنگی بجلی سے پریشان عوام کے لیے بریُ خبر ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ملک بھر کے لیے بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جولائی 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کےاضافےکا اطلاق ستمبر کے بلوں میں کیا جائے گا جس سے جولائی کی ایڈجسٹمنت کاصارفین پر 33 ارب روپے سے زیادہ کا اصافی بوجھ منتقل ہوگا۔
نیپرا نے اپریل تاجون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر 12 ارب67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
