Preloader

 کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان علی پر تشدد کرنے والے ابراہیم کی فیملی کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان ابراہیم کی فیملی کا کہنا ہے کہ ہم بہت پریشان ہیں اور علی سے صلح کروانا چاہتے ہیں، ابراہیم سمیت تمام بچے آپس میں دوست اور عمر 15 سے 16 کے درمیان ہیں۔

فیملی ذرائع کا بتانا ہے کہ ابراہیم اور اس کے دوستوں میں 60 سے 70 ہزار روپے پر جھگڑا ہوا تھا، یہ سب آپس میں ایک ہی اسکول میں پڑھتے اور دوست تھے، ہم علی کے گھر جا کر صلح کی کوشش کریں گے۔

یہ پڑھیں: کراچی: ڈیفنس میں تین افراد کا نوجوان پر تشدد، ڈنڈے مار کر ٹانگ توڑ دی

ابراہیم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں کے خلاف قانونی کارروائی نہ کی جائے۔

واضح رہے کہ علی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سے ابراہیم ملک اور ابراہیم ساٹھی ودیگر گھر سے بھاگے ہوئے ہیں اور تشدد میں ملوث ایک نوجوان خیابان غالب کا رہائشی ہے۔

ابراہیم ملک کی عمر تقریباً 22 سال ہے جسے والد دو سال پہلے ہی عاق کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *