Preloader

اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب نے ثاقب چدھڑ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاہل کو بولو کہ این سی سی آئی اے کا آفیشل نوٹس اپ لوڈ کرے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب نے لکھا کہ ’جاہل کو بولو این سی سی آئی اے کا آفیشل نوٹس اپ لوڈ کری اگر نان گلٹی ڈکلیئر ہوا ہے تو۔ ہوش کے ناخن لو کیس کی دوبارہ تفتیش کرو کا نوٹس دیا ہے اور این سی سی آئی اے اور تمہاری عدالت میں کیس واپس لے لو۔ گردہ فروش، آج لعنتی چہرا اپنی آنکھوں سے دیکھ کے بعد افسوس ہوا۔

ان کا یہ ردعمل ثاقب چدھڑ کے سوشل میڈیا بیان کے جواب کے طور پر سامنے آیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ “ہم نے کامیابی کے ساتھ این سی سی آئی اے سے کیس جیت لیا ہے”۔ عدالتی کارروائی کے بعد، چدھڑ نے فوری طور پر ایک انسٹاگرام اسٹوری اپ لوڈ کی جس میں کیس میں اپنی جیت کا اعلان کیا۔

Hamza Habib, Saqib Chadhar, Momina Iqbal,

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے این سی سی آئی اے سے کامیابی کے ساتھ کیس جیت لیا ہے۔ این سی سی آئی اے نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ انصاف کی فتح ہوئی اور کیس کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوا۔ ہم نے کامیابی کے ساتھ مقدمے میں ایک سازگار فیصلہ دیا ہے۔ الحمدللہ، ہم نے مقدمہ جیت لیا ہے۔

Saqib Chadhar, Momina Iqbal,

اس سے قبل مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کو ایم پی اے کے عہدے سے معطل نہ کرنے پر احتجاجاً عوامی بیان دیا تھا، اس نے یہ بھی خبردار کیا کہ وہ ہراساں کرنے سے متعلق تمام ثبوت سوشل میڈیا پر جاری کر دے گی۔

مومنہ اقبال ایک پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نے 2018 میں تفریحی صنعت میں قدم رکھا اور کئی ٹیلی ویژن ڈراموں میں نظر آئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *