Preloader

اسلام آباد (13 اگست 2026): اوورسیز پاکستانیوں کیلیے ای پاسپورٹ سہولیات کے توسیعی منصوبے کے حوالے سے پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سینئر افسران کا اہم اجلاس ہوا جس میں محکمے کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی محمد علی رندھاوا نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ادارہ جاتی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے قانونی اصلاحات اور پالیسی ریفارمز کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ میں جدید ترین سکیورٹی فیچرز متعارف کروانے کے امکانات کا جائزہ

اجلاس میں ای پاسپورٹ کی جدید حفاظتی نظام اور بین الاقوامی معیار کے مطابق سکیورٹی خصوصیات پر بریفنگ دی گئی، اوورسیز پاکستانیوں کیلیے ای پاسپورٹ سہولیات کے توسیعی منصوبے کا جائزہ اور سہولیات تک رسائی مزید آسان بنانے سمیت طریقہ کار کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانے کیلیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے متعلقہ افسران کو مخصوص ذمہ داریاں سونپتے ہوئے تمام اقدامات کی بروقت، مؤثر اور نتیجہ خیز تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *