Preloader

کراچی: میر رضا کیس میں تفتیشی حکام نے 10 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میر رضا قتل کیس میں تفتیشی حکام نے 10 افراد کی فہرست تیار کی ہے جنہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل افراد اور میر رضا کے قرض کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

فہرست میں شامل افراد سے میر رضا نے قرضہ لے رکھا تھا، مبینہ طور پر مقتول نے عابد سے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کا قرضہ لیا تھا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق مونی نامی شخص نے میر رضا کو 5 لاکھ روپے قرض دے رکھا تھا۔

Mir Raza Ali case- All Updates

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 10 افراد سے 5 کروڑ سے زائد قرضے کی تفصیلات مرتب کرلی گئی ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے میر رضا کیس میں کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوتاہیاں سب سے ہوئی ہیں، محکمہ صحت کے میڈیکو لیگل افسر سے بھی کوتاہی ہوئی۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ میر رضا کیس میں تفتیش کے دوران سامنے آنے والی تمام کوتاہیوں کا تدارک کیا جا رہا ہے، جبکہ میڈیکل بورڈ کی تفصیلی رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں تاہم پہلے جو میڈیکو لیگل رپورٹ سامنے آئی تھی، پولیس اسی کی بنیاد پر تحقیقات آگے بڑھا رہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *