یوم آزادی پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہیوی گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے کے مطابق 13 اگست رات 12 بجے سے 14 اگست رات 12 بجے تک ہیوی گاڑیوں کاداخلہ بند رہے گا۔ ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی یوم آزادی پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے عائد کی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سفر سے قبل ٹریفک صورتحال، تازہ معلومات کیلئے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے تازہ ترین معلومات ’این ایچ ایم پی‘ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تمام ہائیکنگ ٹریکس ایک روز کے لیے بند کر دیئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائیکنگ ٹریک ٹو، تھری، فور اور فائیو مکمل بند رہیں گے۔
ہائیکنگ ٹریک پر پابندی کا نوٹیفکیشن 13 اگست کیلئےجاری کیا گیا ہے۔
