Preloader

کراچی: وکیل جبران ناصر کا دعویٰ ہے کہ میر رضا کو تیزاب سے نہلایا گیا اس لیے لاش خراب ہوئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ 28 جولائی کی شام تک میر رضا زندہ تھا، اسے قتل سے قبل اغوا کاروں نے 12 گھنٹے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میر رضا پر تیراب ڈالا گیا خدشہ ہے تیزاب پلایا بھی گیا ہے۔

وکیل نے کہا کہ قاتل جانتے تھے کہ کہاں کیمرے نہیں اور کہاں سے میر رضا کو اٹھانا ہے، قاتلوں کو پتا تھا کہ میر رضا کی لاش کو کیسے اور کہاں چھوڑنا ہے، ہم یہ کیسے مان لیں کہ اس نے اپنے اکاؤنٹ خود خالی کیے یا موبائل ہیک ہوا۔

Mir Raza Ali case- All Updates

جبران ناصر نے کہا کہ میر رضا کے سوئم کے دن اس کی اسمارٹ واچ مانگی گئی، ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو 8 روز تک اہم ثبوت اپنی جیب میں لے کر گھومتے رہے۔

وکیل نے کہا کہ ایف آئی آر میں دفعہ 201 ڈالی گئی جو ثبوت مٹانے کے لیے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا افسر تفتیشی ٹیم میں شامل کیا گیا جو قتل سے دو ہفتے پہلے کشمیر میں تھا، وہ افسر آج تک واپس نہیں آیا اس نے کشمیر سے تحقیقات کرنا تھی؟

جبران ناصر نے مزید کہا کہ ثبوت نظر انداز کرنے پر تھانہ گلستان جوہر کے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *