گوگل کی جانب سے میپس میں ایک اور نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اب اس کمپنی کی جانب سے گوگل میپس کے مقبول کراؤڈ سورس فیچر میں جیمنائی کو شامل کیا جا رہا ہے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل میپس میں کمیونٹی ایڈٹ فیچر کو چیٹ بوٹ کنورزیشن اسٹائل میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
ابھی صارف کی جانب سے گوگل میپس میں سجیسٹ این ایڈٹ پر کلک کرکے کسی لوکیشن کے بارے میں تفصیلات کا اندراج کیا جاتا ہے۔
اس کے بعد گوگل کی جانب سے صارف کی جانب سے فراہم کی جانے والی تفصیلات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور پھر اسے لائیو کیا جاتا ہے۔
مگر اب نئے فیچر کے ذریعے صارفین کو رئیل ٹائم میں تازہ ترین تفصیلات فراہم کرنے کا موقع ملے گا۔
جیمنائی پر مبنی اس نئے فیچر کی آزمائش ابھی کی جا رہی ہے تاکہ وہ کسی چیٹ بوٹ کے استعمال جیسا محسوس ہو۔
صارفین لوکیشنز کے بارے میں تفصیلات فراہم کرسکیں گے اور انہیں ایسا لگے گا کہ وہ کسی اور فرد سے چیٹ کر رہے ہیں۔۔
جیمنائی کی جانب سے مزید سوالات بھی پوچھیں جائیں گے جس کے بعد تفصیلات کو دیگر صارفین سے شیئر کیا جائے گا۔
بظاہر تو یہ بڑی تبدیلی محسوس نہیں ہوتی مگر گوگل میپس کے ایک اہم فیچر کے لیے بہت اہم اپ ڈیٹ ہے۔

























Leave a Reply