آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل وڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں کیونکہ وہ مکمل فٹنس حاصل نہ کرسکے۔
اس بارے میں سلیکٹر ٹونی ڈوڈی میڈ کا کہنا ہے کہ ہم پر امید تھے کہ ہیزل ووڈ سپر8 مرحلے تک فٹنس حاصل کر لیں گے مگر انہیں مکمل فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔
ٹونی ڈوڈی میڈ نے کہا کہ ہم فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کر رہے کیونکہ ابتدائی میچز کے لیے ہمارے پاس باؤلرز موجود ہیں۔
واضح رہے کہ جوش ہیزل ووڈ سے قبل پیٹ کمنز بھی انجری کی وجہ سے ورلڈکپ سے باہر ہو چکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے اور 11 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی اور اس ابتدائی میچ کے لیے اسپن باؤلر ایڈم زیمپا کو فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

























Leave a Reply