گلوبل صمود فلوٹیلا نے آئندہ ماہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کا اعلان کردیا۔
گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین ایک بار پھر غزہ کے فلسطینیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں جس کے تحت 100 کشتیاں اور ہزار سے زائد امدادی کارکن آئندہ ماہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی ایک اور کوشش کرینگے۔
منتظمین نے مارچ میں سفر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، غزہ جانے والے قافلے میں طبی کارکن اور جرائم کے تفتیش کار بھی شامل ہوں گے۔
واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل نے 40 کشتیاں اور 450 کارکنوں کو پکڑ کر غزہ امداد لے جانے سے روک دیا تھا۔


























Leave a Reply