پشاور: تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو آج یاد دہانی کی یادداشت پیش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا ہاؤس میں اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید کیا گیا ہے اور ان کی بہنوں کی ملاقات بھی بند ہے۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو آج یاد دہانی کی یادداشت پیش کرنےکا فیصلہ کیا گیا اور عمران خان کی صحت کے مسائل پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔
گزشتہ روز کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی پارٹی ارکان پر برہم ہوگئے اور کہا کہ ایک طرف حکومت دوسری طرف پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ہی ہماری تذلیل کرتا ہے، ہم سب کو اپنی اپنی بساط اور صوبے کے مطابق کام کرنا ہوگا۔


























Leave a Reply