Skip to content
  • Tuesday, 16 June 2026
  • 6:29 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کیس نمبر 9 میں میرا کریکٹر منفی ضرور تھا مگر بہت جاندار تھا: فیصل قریشی

حالیہ پوسٹس

  • مصر اور بیلجیئم کا میچ 1-1گول سے برابر ہوگیا
  • پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب
  • اسپین پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کیپ ورڈی کو شکست نہ دے سکا، میچ بغیر کسی گول کے برابر
  • مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر
  • ایرانی حقوق کا احترام کرنے کے امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: صدر مسعود پزشکیان
انٹرٹینمنٹ

کیس نمبر 9 میں میرا کریکٹر منفی ضرور تھا مگر بہت جاندار تھا: فیصل قریشی

DAILY MITHAN Jan 16, 2026 0


کیس نمبر 9 میں میرا کریکٹر منفی ضرور تھا مگر بہت جاندار تھا: فیصل قریشی

شاہ زیب خانزادہ کے اسکرپٹ نے ہماری پوری ٹیم کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا کہ کوئی پہلی بار اتنا شاندار اسکرپٹ کیسے لکھ سکتا ہے: اداکار/ فائل فوٹو

پاکستانی فلم اور ڈراموں کے نامور اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ کیس نمبر 9 میں میرا کریکٹر منفی ضرور تھا مگر بہت جاندار تھا۔

جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے ہر کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے والے لاجواب اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ میں کسی بھی ڈرامے کو سائن کرتے ہوئے سب سے پہلے اسکرپٹ دیکھتا ہوں، اسکرپٹ اچھا لگے تو ایک ہی رات میں پڑھ لیتا ہوں، ورنہ میں آدھے گھنٹے میں پڑھ کر واپس کردیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیس نمبر 9 میں میرا کریکٹر منفی ضرور تھا مگر بہت جاندار تھا۔ ’وی لو ٹو ہیٹ یو‘، مجھے یہ لائن بہت اچھی لگی، ناظرین نے میرے کریکٹر کو برا بھلا کہا لیکن میری پرفارمنس کی تعریفیں کی، ڈرامے کی کہانی کامران اور سحر کے علاوہ پوری نہیں ہوسکتی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار فیصل قریشی نے بتایا کہ اس ڈرامے کی کامیابی میں سب سے نمایاں کردار ڈائریکٹر سید وجاہت حسین کا تھا اور سونے پہ سہاگہ شاہ زیب خانزادہ کا مضبوط اسکرپٹ تھا، میں ان کا لکھا ہوا اسکرپٹ منع نہیں کرسکتا تھا۔

صبا قمر کی لاجواب کردار نگاری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صبا لاجواب اداکارہ ہیں، وہ بہت محنتی ہیں اور اپنے کام کو فوکس کرتی ہیں، ان کے کام کی جتنی بھی تعریف کی جائے، وہ کم ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں شوبز کی دنیا میں بہت عزت دی ہے، صبا قمر ایک جنونی اور پروفیشنل اداکارہ ہیں، میں نے اپنے شوبز کیرئیر میں ایسی اداکارہ بہت کم دیکھی ہے۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ ساتھی فنکاروں میں عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم نے میرے کام کی تعریف کی جب کہ ہمایوں سعید نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ زیب خانزادہ کے اسکرپٹ نے ہماری پوری ٹیم کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا کہ کوئی پہلی بار اتنا شاندار اسکرپٹ کیسے لکھ سکتا ہے۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں مذاق میں کہا ’شاہ زیب بھائی یہ ڈراما آپ نے ہی لکھا ہے ناں‘، یہ سن کر انہوں نے کہا ’فیصل بھائی یہ ڈراما لکھ لکھ کر میری گردن ٹیڑھی ہوگئی ہے۔‘



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
بشریٰ انصاری کو میک اپ بہت پسند ہے، تیار ہونے میں وقت لگاتی ہیں: میک اپ آرٹسٹ شیریں
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
کرن جوہر نے اپنی فلم میں میرا گانا استعمال کرنے کی اجازت نہیں لی: ابرار الحق
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
انٹرٹینمنٹ
ہریتک روشن 40 سال بعد رجنی کانت کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
انٹرٹینمنٹ
کنگنا رناوت کا نئے اداکاروں کو جواب
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
انٹرٹینمنٹ
بعض والدین بیٹیوں کی ایسی تربیت کرتے ہیں کہ وہ شوہر کو اسکے والدین سے الگ کرنیکی کوشش کرتی ہیں: سہیل سمیر
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
انٹرٹینمنٹ
جانوروں پر آزمائشیں کرنے کے بجائے جنسی زیادتی کرنیوالوں پر کی جائیں: مریم نفیس
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
انٹرٹینمنٹ
اداکارہ جینیفر ونگٹ رواں سال شادی کرنے والی ہیں: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
انٹرٹینمنٹ
ایک خاتون اسپتال زندگیاں بچانے گئی اس پر تیزاب پھینک دیاگیا، ماہرہ کوئٹہ واقعے پر کانپ اٹھیں
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
انٹرٹینمنٹ
شادی کیلئے قیصر کے سامنے کچھ شرائط رکھی تھیں: فضیلہ قاضی کا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
انٹرٹینمنٹ
کیا عاصم اظہر کے نئے گانے میں ہانیہ عامر کی آواز شامل ہے؟
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
انٹرٹینمنٹ
اداکارہ میرب علی کے ہاتھ کی سرجری، مداحوں کو تفصیل بتادی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر واردات، 25 لاکھ کے زیورات چوری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
انٹرٹینمنٹ
چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘ڈولا رے گانے’ کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہونیکا دعویٰ، مادھوری ڈکشت نے خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
انٹرٹینمنٹ
معروف بھارتی گلوکارہ چل بسیں
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
انٹرٹینمنٹ
بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
DAILY MITHAN May 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
7 دہائیوں بعد مس فرانس نے مس یونیورس میں حصہ لینے سے انکار کردیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
انٹرٹینمنٹ
آسکر ایوارڈ یافتہ ایڈیٹر مارسیا لوکاس کینسر سے انتقال کرگئیں
DAILY MITHAN May 30, 2026
انٹرٹینمنٹ
کسی کے 6 تو کسی کے 9 بچے ہیں، اللہ ملک پر رحم کرے: بشریٰ انصاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
انٹرٹینمنٹ
جہیز کی مانگ پر لڑکیوں کی موت، کنگنا نے شادی سے پہلے لڑکیوں کو کیا کرنے کا مشورہ دیا؟
DAILY MITHAN May 21, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026