پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے حالیہ دنوں میں پاکستان میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر ردعمل دیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک سوشل میڈیا پیج کی پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا ‘جانوروں پر مختلف ٹیسٹ (آزمائشیں) کرنے کے بجائے جنسی زیادتی کرنے والوں پر کی جائیں’۔
مریم نفیس کی شیئر کردہ پوسٹ میں مزید لکھا تھا ‘پھر وہ (زیادتی کرنے والے مجرم) کیا کہیں گے؟ نا کریں گے؟’
اداکارہ کی اسٹوری سوشل میڈیا کے کئی پیجز نے شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے ان کے بیان کی تائید کی گئی۔
ایک صارف نے لکھا ‘انہیں میڈیکل کی ریسرچز کے لیے استعمال کرنا چاہیے’۔
دیگر صارفین نے اداکارہ کی اسٹوری کو بہترین آئیڈیا قرار دیتے ہوئے حمایت کی۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ‘ایسا صرف جنسی زیادتی کرنے والوں کے ساتھ نہیں بلکہ تیزاب پھینکنے والوں کے ساتھ بھی یہ ہی کرنا چاہیے’۔
ایک خاتون صارف کا کہنا تھا کہ ‘یہ آئیڈیا بہترین ہے لیکن اس ملک میں ریپسٹ کو پہلے پکڑ لیا جائے اور سزا مل جائے، وہ ہی بڑی بات ہے’۔


























Leave a Reply