بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ جینیفر ونگٹ کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
اسی حوالے سے ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں ذرائع کی جانب سے اداکارہ کی شادی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکارہ نے دوران گفتگو بتایا کہ سنگاپور سے تعلق رکھنے والے بزنس مین William Ishmael نے انہیں شادی کی پیشکش کی جس کے بعد اب وہ شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ جینیفر نے شادی کے انتظامات کرنا شروع کردیے ہیں، یہ ایک مکمل عیسائی رسم و رواج کے مطابق شادی ہوگی جو ستمبر سے اکتوبر یا پھر دسمبر سے جنوری کے درمیان ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جینیفر ونگٹ نے اپنے مشہور ڈرامے ‘دل مل گئے’ کے کواسٹار کرن سنگھ گروور سے 2012 میں شادی کی تھی، یہ شادی بس 2 سال ہی چل سکی اور 2014 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔


























Leave a Reply