بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور گھڑیاں چوری کرلی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے جوہو میں اداکارہ کی والدہ کے گھر پر چوری کی واردات ہوئی جس کا علم اس وقت ہوا جب گھر والوں نے دیکھا کہ لاکر سے قیمتی سامان غائب ہے۔
پولیس نے روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور گھڑیاں چوری ہونے کی تصدیق کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تحقیقات پر ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو اداکارہ کے خاندان سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کی شناخت 47 سالہ راشی چھابریا کے نام سے ہوئی ہے جو 2020 سے اداکارہ کے گھر آ رہی تھی، خاتون نے اداکارہ کی والدہ کی مدد اور دیکھ بھال سے خاندان کا اعتماد حاصل کیا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ کے قبضے سے چند قیمتی گھڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں تاہم مزید زیوارت کی ریکوری کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔


























Leave a Reply