فیفا ورلڈ کپ 2026 میں یورپی چیمپئن اسپین پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم کیپ ورڈی کو شکست نہ دے سکا اور میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔
ایٹلانٹا اسٹیڈیم میں کیپ ورڈی نے فیفا ورلڈکپ میں اپنا یادگار آغاز کرتے ہوئے گروپ ایچ کے اپنے پہلے میچ میں یورپی چیمپئن اسپین کے خلاف کوئی گول تو نہ کیا مگر مضبوط مخالف ٹیم کو بھی کوئی گول نہ کرنے دیا اور میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔
گیند پر قابو رکھنے کے باوجود اسپین کی ٹیم ایک بھی گول نہ کرسکی، میچ میں اسپین نے 2 درجن سے زائد مرتبہ گول کرنے کی کوششیں کی۔
اس تاریخی ڈرا میں کیپ ورڈی کے تجربہ کار گول کیپر ووزینہ کی شاندار کارکردگی رہی جنہوں نے حریف کے کئِی حملے ناکام بنائے۔
اسپین کی جانب سے گول پر 7 نشانے کیپ ورڈی کے تجربہ کار گول کیپر ووزینہ نے ناکام بنائے، کیپ ورڈی کی دفاعی لائن نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ مغربی افریقی ملک کیپ ورڈی نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ میں کوالیفائی کیا ہے۔























Leave a Reply