Skip to content
  • Monday, 15 June 2026
  • 10:15 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • منہ میں چھالوں سے پریشان؟ تو 9 آسان طریقے ان سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

حالیہ پوسٹس

  • منہ میں چھالوں سے پریشان؟ تو 9 آسان طریقے ان سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں
  • ن لیگ نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کی حکومت مفلوج ہے: ایمل ولی
  • معاہدےکا مطلب یہ نہیں کہ امریکی اور اسرائیلی جرائم بھول جائینگے یا معاف کردینگے، ایران
  • آخر ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول میں بہت زیادہ بٹن کیوں ہوتے ہیں جو کبھی استعمال بھی نہیں ہوتے؟
  • بھارت نے بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ بھی کی گئی
Headline تازہ ترین

منہ میں چھالوں سے پریشان؟ تو 9 آسان طریقے ان سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

DAILY MITHAN Jun 15, 2026 0


منہ میں چھالوں سے پریشان؟ تو 9 آسان طریقے ان سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

یہ بہت عام مسئلہ ہے / فوٹو بشکریہ buzzrx

زبان، مسوڑوں، ہونٹوں یا گالوں کے اندرونی حصوں میں چھالے یا زخم کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے الرجی، انجری، انفیکشن، کسی چیز کا تناؤ وغیرہ۔

منہ میں چھالے ہونا بہت عام مسئلہ ہے جس کا سامنا ایک تخمینے کے مطابق دنیا کے لگ بھگ 10 سے 25 فیصد افراد کو ہوتا ہے۔

اس مسئلے کے لیے طبی زبان میں canker sore اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

ان کی وجہ سے کھانا پینا مشکل ہوجاتا ہے جبکہ تکلیف الگ ہوتی ہے۔

اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے تو چند آسان طریقے درد میں تیزی سے کمی لانے کے ساتھ ساتھ چھالوں یا زخم ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا بنیادی طور پر منہ کے اندر تیزابیت اور الکلائن کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

عام طور پر زیادہ تیزابیت منہ میں چھالوں کا باعث بنتی ہے جبکہ بیکنگ سوڈا منہ میں موجود نقصاہ دہ بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے اور ورم کش بھی ہوتا ہے۔

آدھے کپ پانی میں ایک چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو ملائیں اور اس سیال کو منہ میں 15 سے 30 سیکنڈ تک رکھ کر تھوک دیں۔

یہ عمل ہر چند گھنٹوں بعد دہرائیں۔

ٹی بیگز

چائے کی پتی بھی منہ میں تیزابیت کی سطح میں کمی لاتی ہے جبکہ اس میں ایسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں تکلیف میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

منہ میں چھالے ہونے پر ایک استعمال شدہ ٹی بیگ کو 5 منٹ تک چھالے سے لگائے رکھنے سے ریلیف محسوس ہوسکتا ہے۔

ہائیڈروجن پرآکسائیڈ

ہائیڈروجن پرآکسائیڈ سے منہ کے چھالوں کی صفائی کرنے سے انہیں ٹھیک کرنا ممکن ہے۔

اس کے لیے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ اور پانی کی یکساں مقدار کو مکس کریں۔

اس سیال میں روئی کو ڈبو کر متاثرحصے پر لگائیں، یہ عمل دن میں چند بار دہرائیں۔

البتہ اسے نگلنے کی کوشش نہ کریں۔

نمک ملے پانی سے مدد لیں

نمک ملے پانی سے 30 سیکنڈ تک کلیاں کریں تاکہ چھالوں کے ختم ہونے کا عمل تیز ہوجائے۔

نمک میں موجود سوڈیم کلورائیڈ پانی میں مل کر متاثرہ ٹشوز کے گرد زخموں کے ٹھیک ہونے کا عمل تیز کردیتا ہے۔

ایلو ویرا

ایلو ویرا جیل بھی منہ کے چھالوں کو ٹھیک کرنے کا عمل تیز کردیتا ہے جبکہ درد میں بھی کمی لاتا ہے۔

ایک صاف چمچ کے ذریعے اس جیل کی کچھ مقدار براہ راست متاثرہ حصے پر لگائیں اور ضرورت پڑنے پر اس عمل کو دہرائیں۔

دہی

منہ میں چھالے کیوں ہوتے ہیں، اس کی ٹھوس وجہ تو معلوم نہیں مگر اکثر وہ ایک بیکٹریا Helicobacter pylori کے باعث ہوتے ہیں۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دہی میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹریا منہ کے چھالوں سے نجات دلانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

اس کے لیے روزانہ کم از کم ایک کپ دہی کھانا عادت بنانا ضروری ہے۔

شہد

شہد جراثیم اور ورم کش ہوتا ہے اور تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ اس سے زخم ٹھیک کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ شہد سے منہ کے چھالوں کا حجم، ورم اور تکلیف میں کمی آتی ہے۔

اس مقصد کے لیے شہد کو روزانہ 4 بار چھالوں پر لگائیں، مگر یہ فائدہ اسی وقت ممکن ہے جب شہد خالص اور کم از کم پراسیس شدہ ہو۔

ناریل کا تیل

ناریل کے تیل کو بھی منہ کے چھالوں سے نجات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق ناریل کا تیل ورم اور جراثیم کش ہوتا ہے جس سے چھالوں کی سوجن اور تکلیف کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس مقصد کے لیے ناریل کے تیل کو چھالوں پر لگائیں، یہ عمل دن میں کئی بار دہرائیں۔

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ جراثیم کش ہوتا ہے اور اس سے بھی منہ کے چھالوں کو ٹھیک کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس مقصد کے لیے ایک چائے کے چمچ سرکے کو ایک کپ پانی میں ملائیں اور اس سیال کو ایک منٹ تک منہ کے اندر گھما کر تھوک دیں۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ن لیگ نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کی حکومت مفلوج ہے: ایمل ولی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
معاہدےکا مطلب یہ نہیں کہ امریکی اور اسرائیلی جرائم بھول جائینگے یا معاف کردینگے، ایران
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
آخر ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول میں بہت زیادہ بٹن کیوں ہوتے ہیں جو کبھی استعمال بھی نہیں ہوتے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
بھارت نے بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ بھی کی گئی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟ ان کی زبانی جانیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا پنجاب یونیورسٹی نے حیات شخصیات پر پی ایچ ڈی کی پالیسی تبدیل کر دی؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
جی بی کے 6 حلقوں میں نتائج پر اعتراضات مسترد، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی نشستیں برقرار
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی نے سینٹرل کانٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی نے سابق شوہر سے کوکین بنانا سیکھا اور طلاق کے بعد اپنا کام شروع کیا، عبوری چالان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
Pinco Online Kazino (Пинко) 2026 – Yeni Oyunçular üçün Bonuslar
Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
وزیر خزانہ نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دیدیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
چین کا نیا تعمیراتی منصوبہ جو حیران کر دینے والا ہے
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
علی ظفر نےکینیڈا میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، 45 ہزار سے زائد افراد کی کانسرٹ میں شرکت
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
کے پی حکومت کا گندم اور آٹےکی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاق سے مداخلت کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ جسکا مطالبہ صارفین عرصے سے کر رہے ہیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ 2026 میں بھی جاپانی مداحوں کی صفائی کی روایت برقرار
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026