برطانیہ میں مقیم جنوبی ایشیائی میک اپ آرٹسٹ شیریں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو میک اپ کرنا بہت زیادہ پسند ہے۔
حال ہی میں شیریں نے ایک انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کون سی پاکستانی مشہور شخصیت ہیں جو تیار ہونے میں سب سے زیادہ وقت لگاتی ہیں؟ اور کام سے مطمئن نہیں ہوتی؟
اس کے جواب میں میک اپ آرٹسٹ نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا نام لیا اور کہا کہ انہیں میک اپ کرنا اور تیار ہونا بہت پسند ہے، بشریٰ انصاری کا میک اپ ہوجانے کے باوجود انہیں لگتا ہے کچھ اور بھی ہے وہ بھی مجھ پر لگا دو۔
انہوں نے ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے مجھے آنکھوں پر نگ(gem) لگانے کا کہا جس پر میں نے کہا کہ کیا آپ واقعی ایسا کرنا چاہتی ہیں؟ اور پھر میں نے ان کی آنکھوں پر نگ لگائے اور وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں، لوگوں نے تبصرے بھی کیے اور کہا کہ کہ ان کا چہرا بالی وڈ اداکارہ مادھوری جیسا لگ رہا ہے۔


























Leave a Reply