فیفا ورلڈکپ 2026 میں مصر اور بیلجیئم کا میچ برابر ہوگیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ جی کے افتتاحی میچ میں بیلجیئم اور مصر کے درمیان میچ 1-1 سے برابر ہوا۔
میچ میں پہلے مصر نے برتری حاصل کی تھی، گول امام عاشور نے 20ویں منٹ میں کیا تھا، تاہم بیلجیئم نے اون گول کے ذریعے مقابلہ برابر کیا، گول محمد ہنی نے66ویں منٹ میں کیا۔
مصر نے دفاعی طور پر منظم کھیل پیش کیا اور تیز رفتار جوابی حملوں پر انحصار کیا۔ مصر نے مجموعی طور پر 3 شاٹس لگائے، جن میں سے ایک امام عاشور کے گول کی صورت میں کامیاب رہا۔ عمر مرموش کی ایک کوشش بھی ڈیفلیکٹ ہو کر باہر چلی گئی۔
محمد صلاح، جو اپنے 34ویں جنم دن پر کوچ حسام حسن کی جانب سے مرکزی پوزیشن پر کھلائے گئے، نے امام عاشور کو شاندار پاس دیا، جس پر عاشور نے 20 گز سے طاقتور شاٹ لگا کر مصر کو برتری دلائی۔
بیلجیم کے کوچ نے 66ویں منٹ میں اسٹرائیکر رومیلولوکاکو کو میدان میں اتارا۔ لوکاکو نے صرف 28 سیکنڈ بعد ہی اثر دکھایا۔
تھامس میونیئر کے کراس پر لوکاکو نے 2 ڈیفنڈرز کے درمیان جگہ بنائی، جس کے نتیجے میں مصری ڈیفنڈر محمد ہنی سے اون گول ہوگیا اور اسکور برابر ہوگیا۔
یوں مصر ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں فتح سے محروم ہوگیا۔























Leave a Reply