Skip to content
  • Saturday, 6 June 2026
  • 12:37 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کھلاڑی پر تنقید اور کھلاڑی سے بدتمیزی میں فرق ہوتا ہے، ہمارے کچھ لوگ لائن کراس کرلیتے ہیں: حارث رؤف

حالیہ پوسٹس

  • آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیدیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹرکمی کا اعلان کردیا
  • لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ
  • 102 مقدمات میں مطلوب ڈاکو بیلو تیغانی سمیت کچے کے 60 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
  • 102 مقدمات میں مطلوب ڈاکو بیلو تیغانی سمیت کچے کے 60 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
Headline تازہ ترین

کھلاڑی پر تنقید اور کھلاڑی سے بدتمیزی میں فرق ہوتا ہے، ہمارے کچھ لوگ لائن کراس کرلیتے ہیں: حارث رؤف

DAILY MITHAN Jan 23, 2026 0


کھلاڑی پر تنقید اور کھلاڑی سے بدتمیزی میں فرق ہوتا ہے، ہمارے کچھ لوگ لائن کراس کرلیتے ہیں: حارث رؤف

فوٹو؛ جیو نیوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ کپتان کا اپنے کھلاڑی سے پرفارمنس نکلوانے میں بڑا کردار ہوتا ہے، پاکستان کے میچ ہارنے پر قومی کھلاڑی بھی دُکھی ہوتے ہیں۔

حارث روف نے آسٹریلیا میں خصوصی انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلین پچز سے خاص محبت نہیں، آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا جس سے کیریئر میں فائدہ ہوا، آسٹریلین کنڈیشنرز اور کلچر کو سمجھنا میرے کرکٹ کیریئر میں اہم رہا۔

انہوں نے بتایا کہ میلبرن اسٹارز کے کپتان مارنس اسٹونس نے میرے بگ بیش کیریئر میں اہم کردار ادا کیا۔

حارث رؤف نے کہا کہ بگ بیش اور پاکستان سپرلیگ کی کنڈیشنرز میں فرق ہوتا ہے، بگ بیش کا معیار بڑی لیگز میں شمار ہوتا ہے، اس میں بڑے کھلاڑی کھیلتے ہیں جبکہ پی ایس ایل بڑی لیگ بن رہی ہے، آکشن کے بعد مزید غیر ملکی بڑے کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی پر تنقید اور کھلاڑی سے بدتمیزی میں فرق ہوتا ہے، ہمارے کچھ لوگ لائن کراس کرلیتے ہیں۔

حارث رؤف نے کہا کہ میں نے جب بھی پاکستان کے لیے کھیلا ہے ہمیشہ سو فیصد کوشش کی ہے، میرا کردار ہمیشہ وکٹیں لینا ہوتا ہے، رنز روکنا نہیں، سب سے مشکل کردار آخری اوورز میں بولنگ کرنا ہوتا ہے جو مجھے رول دیا جاتا ہے، ڈیتھ اوورز میں بولنگ کروانا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ بیگ بیش میں مجھے کہا گیا کہ دفاعی انداز میں بولنگ کرنے کی ضرورت نہیں، مجھے میلبرن اسٹارز کی مینجمنٹ نے کہا کہ دنیا کے بیٹرز آپ سے ڈرتے ہیں۔

مجھے کہا رنز کی پرواہ نہیں کرنی، میں بھی رنز روکنے والی آسان بولنگ کروا سکتا ہوں: فاسٹ بولر

فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے بگ بیش میں صرف وکٹیں لینے کا کردار دیا گیا، مجھے کہا رنز کی پرواہ نہیں کرنی، میں بھی رنز روکنے والی آسان بولنگ کروا سکتا ہوں لیکن میرا رول لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے بعد تسلسل کے ساتھ پرفارمنس دے رہا ہوں، میرے کیریئر کا مشکل وقت نہیں، حال ہی میں پرفارمنس دی ہے، پرفارمنس دوں یا نہ دوں لیکن پھر بھی مجھ پر تنقید کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو بنانے اور خراب کرنے میں آپ کے کپتان کا کردار ہوتا ہے، کپتان پر ہوتا ہے کہ اپنے کھلاڑی کی صلاحیتیں بہترین طریقے سے کیسے استعمال کرتا ہے۔

حارث نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہوتا تو افسوس تو ہوگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نام نہ آیا تو کیریئر ختم نہیں ہوگا، پرفارمنس دوں گا، اپنی بولنگ پر مزید کام کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیدیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
102 مقدمات میں مطلوب ڈاکو بیلو تیغانی سمیت کچے کے 60 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
102 مقدمات میں مطلوب ڈاکو بیلو تیغانی سمیت کچے کے 60 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات پر بھارت کے بے بنیاد بیانات مسترد کردیے
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
ثاقب چدھڑ نے دھمکیاں دیں کہ مومنہ کا نکاح نہیں کرنا ورنہ قتل کروا دوں گا: رمشا اقبال
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
آدھے سر کے درد سے دماغی عمر میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے، تحقیق
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شوہر نے ذاتی رنجش پر بیوی کی جان لے لی
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ کتنی مقدار میں نمک استعمال کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی: آزادکشمیر حکومت
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
الیکشن سے پہلے آزادکشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنےکا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے آذربائیجان میں خفیہ اڈے استعمال کیے، امریکی میڈیا کا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں کتنے تکون موجود ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
وہ ایپ جس نے مقبولیت میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
رشتہ تلاش کرنا اب پہلے سے زیادہ آسان
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
تیرتا ہوا شہر جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب حکومت نے 1220 ارب روپے کا ماسٹر اکنامک پلان تیار کرلیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
مسلمانوں کے خلاف امتیازی کارروائیاں، اتر پردیش میں ایک مدرسہ مسمار، 2 بند
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
ورلڈکپ میں قومی ہاکی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟
DAILY MITHAN Jun 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت کے متنازع آبی منصوبے روکنے کیلئے زور دینے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
امریکی صدر کی مداخلت سے پاک بھارت جنگ بندی ممکن ہوئی، ٹرمپ کو امن کے داعی کے طور پر یاد رکھا جائے گا: وزیر اعظم
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
28 ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی، پتہ نہیں حکمران کس طرح ملک چلانا چاہتے ہیں: محمود خان اچکزئی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026