Skip to content
  • Tuesday, 2 June 2026
  • 9:25 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کراچی:گل پلازہ میں لگی آگ کئی گھنٹوں بعد بھی بےقابو، 6 افراد جاں بحق، تقریباً 60 افراد لاپتہ

حالیہ پوسٹس

  • آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان
  • آئی ایم ایف پروگرام کے باعث ملکی ترقیاتی بجٹ متاثر، فنڈز کے استعمال میں بڑی کمی کا انکشاف
  • محمد رضوان فرسٹ چوائس ہیں، میں اُن کی جگہ نہیں لے رہا: وکٹ کیپر غازی غوری
  • لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
  • ٹرمپ نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے والے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل شخص قرار دے دیا
تازہ ترین

کراچی:گل پلازہ میں لگی آگ کئی گھنٹوں بعد بھی بےقابو، 6 افراد جاں بحق، تقریباً 60 افراد لاپتہ

DAILY MITHAN Jan 18, 2026 0


کراچی:گل پلازہ میں لگی آگ کئی گھنٹوں بعد بھی بےقابو، 6 افراد جاں بحق، تقریباً 60 افراد لاپتہ

فوٹو: آن لائن

کراچی کی ایم اے  جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، آگ کی شدت سے عمارت کے کئی حصے گرگئے، وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سانحہ 6 افراد کی جان لےگیا،22 زخمی ہوئے ہیں جب کہ تقریباً60 افراد لاپتہ ہیں۔

ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ لگنے کے باعث ایک فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 22افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق20فائر ٹینڈرز اور 4اسنارکلز کی مدد سے آگ پرقابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، پانی اور فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔پاک بحریہ کے فائرٹینڈرز بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق عمارت انتہائی مخدوش ہوگئی ہے اب اس کے اندر جاکر ریسکیو کا کام خطرناک ہے، آگ پر مکمل قابو پانےکے بعد ہی سرچ آپریشن کیاجائےگا، ڈیڑھ سو سے زائد فائر فائٹر کام کر رہے ہيں۔

عمارت  میں پھنسے لوگوں سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔ عمارت میں کتنے لوگ پھنسے ہیں درست تعداد کا اندازہ نہیں، 38 افراد کے اہلخانہ نے انتظامیہ سے رابطہ کیا جب کہ  وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق58 افراد لاپتہ ہیں۔

مارکیٹ حکام کا کہنا ہےکہ تین منزلہ عمارت میں ایک ہزار سے زائد دکانیں ہیں۔ گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل گئے ہیں۔

چیف فائرآفیسر کا کہنا ہےکہ عمارت میں زوردار دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ مزید پھیل گئی ہے ، دھماکاگیس لیکج کے باعث ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے عمارت کے پلرز کم زور ہوگئے ہیں، متعدد دراڑیں پڑ گئی ہیں، عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث گرنے کا خدشہ ہے۔ آتش گیر سامان کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، عمارت میں کتنے لوگ ہیں یہ تعداد بتانا مشکل ہے۔

وزیراعلیٰ، میئر سمیت کسی نے  رابطہ نہیں کیا، صدرگل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن

اس سے قبل صدرگل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن تنویر  پاستا  نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عمارت سے تمام کسٹمرنکل چکے ، وزیراعلیٰ سندھ، میئرکراچی کسی نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ صرف گورنر سندھ آئے اور کوئی نہیں آیا، عمارت میں 1200 دکانیں ہیں، اربوں روپے کا نقصان ہوا، آگ مصنوعی پھولوں کی دکان پر لگی تھی جو پھیلتی چلی گئی۔

گل پلازہ سے نکلنے والے ایک شخص نے بتایا کہ گراؤنڈ فلور پر موجود مسجد کا دروازہ توڑ کر باہر نکلے۔

ملازم نے بتایا کہ کہ ہردکان میں کروڑوں کا مال تھا، بہت نقصان ہوا ہے ۔ ایک اور متاثرہ شخص نے کہاکہ آکسیجن کی کمی کےباعث سانس لینادشوار تھا، متعددلوگ بے ہوش ہوئے،کچھ لوگ برابر والی عمارت پر چھلانگ لگاکر نیچے اترے۔

ادھر شہید فائر فائٹر فرقان کی نماز جنازہ ناظم آباد فائر اسٹیشن میں ادا کردی گئی۔

متاثرین کو  ریلیف فراہم کیا جائےگا؛ وزیراعلیٰ سندھ

جائے وقوعہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے جو لاپتا ہیں وہ جلد مل جائیں،میں کراچی سے باہر تھا، کمشنر، میئر ، ڈپٹی میئر سے رابطے میں تھا، بہت افسوسناک واقعہ ہے،کوشش ہے58 اور 60 سےکےقریب لاپتا افراد مل جائیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مجھ سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا،کوشش ہوگی شفاف طریقے سے لوگوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے، متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی اسٹڈی کےکئی منزلہ عمارت کی اجازت دی گئی،ک جب کچھ کیا جائے تو بلڈرز کہتے ہیں نا انصافی ہو رہی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
محمد رضوان فرسٹ چوائس ہیں، میں اُن کی جگہ نہیں لے رہا: وکٹ کیپر غازی غوری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
حزب اللہ نے باہمی جنگ بندی کی امریکی تجویز قبول کرلی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
اسرائیلی وزیر اعظم کا جنوبی لبنان میں منصوبے کے مطابق کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کی کہانی سناتا ریپ سانگ، جو ریلیز کے بغیر ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا ملک بھر کے غیر فعال ائیرپورٹس فعال کرنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ،ایران کی حالیہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے میں کردارادا کرنے کی درخواست
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
جامعہ کراچی میں مالی بحران پر اساتذہ اور عملے کے احتجاجی بائیکاٹ کو ایک ماہ مکمل، تعلیمی سرگرمیاں متاثر
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
تازہ ترین
امریکی صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو اور حزب اللہ سے رابطہ، لبنان میں فائر بندی پر اتفاق کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
تازہ ترین
ایران کے جنگ بندی پیغامات کا تبادلہ روکنے کےفیصلے سےکوئی مسئلہ نہیں ہوگا: ٹرمپ
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
تازہ ترین
پیرس میں ہونے والی یورپ کی سب سے بڑی اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پرپابندی عائد
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
تازہ ترین
سپریم جوڈیشل کونسل نے پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنرکیخلاف شکایت مستردکردی
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی نے ٹیسٹ میچ میں گلابی گیند استعمال کرنےکی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں سینئر پولیس افسرکےگھر ڈکیتی، ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بناکرقیمتی سامان لوٹ کر لےگئے
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
بیرسٹر گوہر انتخابی مہم کیلئے اسکردو پہنچ گئے، بلا روک ٹوک انتخابی مہم کی اجازت دینے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
تازہ ترین
پنجاب ملکی و غیر ملکی اداروں کا ایک ہزار 691 ارب روپےکا مقروض، دستاویز ات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
تازہ ترین
فرانسیسی بحریہ نے بحر اوقیانوس میں روسی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
ہر وقت تھکاوٹ طاری رہتی ہے؟ تو اس کی وجہ جان لیں
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام فیری میڈوز جانے والی سیاحوں کی گاڑی حادثےکا شکار ،7 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں سوالیہ نشان کی جگہ کونسا نمبر آئے گا؟
DAILY MITHAN Jun 1, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
بھارت کیساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید انکی تسلی نہیں ہوئی، ایک بار پھر شوق پورا کر لیں تسلی ہوگی: وزیردفاع
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
پاکستان
پاکستان خطے کی بڑی طاقت اور ہمارا اہم شراکت دار ہے، اعلیٰ نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس
DAILY MITHAN Jun 1, 2026