لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے ڈاکٹرکی غیر اخلاقی ویڈیوبناکربلیک میل کرنےکے ملزم اسرار مجید کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں ایف آئی اے کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ اخرم عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نجی اسپتال میں بطور ڈرائیور کام کرتا تھا اور نوکری سے نکالے جانے پر ملزم نےگارڈ سے مل کرگھرکے واش روم میں کیمرےلگائے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم نےنازیبا ویڈیو بنا کرخاتون ڈاکٹر سے 25 لاکھ روپےکی ڈیمانڈکی، ایف آئی اے نےلیڈی ڈاکٹرکے بیٹےکی درخواست پرملزم کوگرفتارکیا۔
ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم 10ماہ سےجیل میں ہے،جھوٹ اور سچ کا پتہ ٹرائل میں لگےگا۔
بعد زاں عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی اور کہا کہ ملزم نےجوکام کیاہے وہ ضمانت کامستحق نہیں ہے۔


























Leave a Reply