کراچی: محکمہ موسمیات نے آج شہر قائد درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور آج پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے اور جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 19کلو میٹرفی گھنٹہ ہے۔
احتیاطی تدابیر
دوسری جانب ماہرین صحت نے شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے تحت گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہٰذا شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں۔
ماہرین صحت کے مطابق گرم موسم کے دوران شہری ہلکے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں اور پانی ابال کر پئیں، اسی طرح زیادہ پسینے میں جلد کوصاف اورخشک رکھیں تاکہ دانوں اورالرجی سے بچا جاسکے۔
ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھونا اور ہلکا موئسچرائزر استعمال کرنا بھی جلد کو خشکی اور جلن سے بچاتا ہے۔






















Leave a Reply