لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ڈرون کی مدد سے اسرائیلی فوجیوں کے قریب حملہ کیا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے طیبہ Taybeh میں حزب اللہ نے ڈرون سے اسرائیلی فوجیوں کے قریب حملہ کیا۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوج زخمی اہلکاروں کو منتقل کر رہی تھی، اس دوران فوجیوں کو ڈرون پر فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون زمین پر گرنے کے بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جبکہ اسرائیلی فوجیوں کو ڈرون قریب آتے وقت بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔


























Leave a Reply