بیروت: جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں کارروائیاں جاری ہیں اور صیہونی فوج نے کئی قصبوں میں رہائشی عمارتوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔
لبنانی میڈیا کے مطابق بنت جبیل کےقصبے کفرا کے داخلی راستوں کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا گیا جب کہ ضلع طائر کے قصبے قلیعہ پر ڈورن حملہ کیا، ڈورن حملےمیں ایک شہری شہید اورکئی زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے گزشتہ چند دنوں میں حز ب اللہ کے 50 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 26 اپریل تک شہادتوں کی تعداد 2500 سے زائد ہوگئی اور7 ہزارسے زائد زخمی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے جوابی حملے بھی جاری ہیں، ہلاک و زخمی اسرائیلی فوجیوں کو انخلا کے دوران باردو سے بھرے ڈرون سے نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی فوجیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔


























Leave a Reply