وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل سیزن 11 کے تینوں پلے آف میچز میں بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں تماشائیوں کی اجازت دے دی ہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ کراچی اور لاہور میں ہونیوالے پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ تماشائی اسٹیڈیم آنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔
واضح رہے کہ اسے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی تھی۔


























Leave a Reply