اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی اور قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اعلامیے کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی اور قیمتوں میں استحکام پر ای سی سی نے اطمینان کا اظہار کیا۔
ای سی سی اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹماٹر، پیاز، آٹا، لہسن اور چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ ای سی سی نے وفاقی اور صوبائی سطح پر قیمتوں کی مانیٹرنگ جاری رکھنے اور سپلائی چین بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
ای سی سی نے کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
ای سی سی نے ہاکی ٹیم کے لیے ورلڈکپ کوالیفائی کرنے پر 3 کروڑ روپے انعامات کی منظوری بھی دی۔
ای سی سی نے نیب میں ڈیجیٹل ٹرانسفار میشن اور اے آئی سسٹم کے لیے37 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کرنے کی منظوری بھی دی۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے لیے تقریباً 6 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی، اس رقم سے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائےگی۔
بلوچستان میں تعینات افسران کےلیے خصوصی مراعاتی پیکج کے تحت 31 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیاء کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔
اجلا س میں گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی مرمت کے بعد دوبارہ برآمدکے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔
ای سی سی نےگوادر ڈنکی سلاٹر ہاؤس سےگدھےکےگوشت اورکھالوں کی برآمدکے حوالے سے تجاویز منظور کی گئیں۔


























Leave a Reply