چھ آئی پی پیز کے معاہدوں کی معطلی سے حکومت کو 43 کھرب روپے کی بچت ہوئی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے چھ آئی پی پیز کے معاہدوں کی معطلی اور نظرثانی سے حکومت کو تینتالیس کھرب روپے کی بچت ہوئی۔
وزارت توانائی نے کیپسٹی پیمنٹس کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دیں جس میں بتایا گیا کہ ٹاسک فورس کی رپورٹ کی روشنی میں معاہدے معطل کیے گئے۔
ٹاسک فورس نے مزید کئی بجلی کی پیداواری کمپنیوں سے معاہدوں پر نظرثانی کی۔ حکومت نے گزشتہ پانچ سال میں آئی پی پیز کو چونسٹھ کھرب، چھ ارب کی ادائیگیاں کیں۔
پی ٹی آئی کے آخری دو سال میں آئی پی پیز کو تیرہ سو نواسی ارب کی ادائیگیاں کی گئیں جب کہ موجودہ دور حکومت میں آئی پی پیز کو تین ہزار سات سو نو ارب سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔
