Skip to content
  • Saturday, 23 May 2026
  • 1:19 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان کا تمام کشمیری سیاسی قیدیوں اور انسانی حقوق کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

حالیہ پوسٹس

  • اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی ان کی فیملی سے ملاقات کروا دی گئی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
  • آج سندھ اور کراچی میں جتنی جمہوریت ہے وہ کسی اور صوبے یا شہر میں نہیں: بلاول بھٹو
  • امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ مستعفی
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
تازہ ترین

پاکستان کا تمام کشمیری سیاسی قیدیوں اور انسانی حقوق کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

DAILY MITHAN May 22, 2026 0


پاکستان کا تمام کشمیری سیاسی قیدیوں اور انسانی حقوق کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کے 75سال مکمل ہونے پر سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد ہوا__فوٹو: فائل

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  پاکستان تمام کشمیری سیاسی قیدیوں اور انسانی حقوق کارکنوں کی رہائی مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کے 75سال مکمل ہونے پر سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد ہوا، دونوں ممالک نے گزشتہ 75سال میں ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرےکاساتھ دیا۔ تجارت ، صنعت ، تعلیم اور عوامی رابطوں میں باہمی شراکت داری موجود ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی کو چین کا دورہ کررہے ہیں،  یہ دورہ پاکستان اور چین کی آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی تجدیداور مزیدمضبوطی کا باعث بنےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے، وہ بیجنگ میں ایک استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم کی چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران کے دو دورے کیے، ایرانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات اور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 17 مئی کو سعودی عرب اور یو اے ای کی فضائی حدود میں ڈرون حملوں کے واقعات پیش آئے، ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، پاکستان نے ڈرون واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی، پاکستان نے امید ظاہر کی کہ ایسے افسوسناک واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے۔

‘بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے بلند ہونے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کرتاہے’

طاہر حسین ا ندرابی نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے بلند ہونے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کرتاہے، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بربریت کی عالمی برادری گواہ ہے، کشمیری رہنماؤں کے ساتھ ہونے والے مظالم قابل مذمت ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف کی ورزیوں سےتوجہ ہٹانےکےلیےپاکستان پر بےبنیاد الزامات لگاتا ہے، کلبھوشن یادیو کیس بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی قرار نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام کشمیری سیاسی قیدیوں اور انسانی حقوق کارکنوں کی رہائی مطالبہ کرتاہے، پاکستان سندھ طاس معاہدے کےتحت اپنےحقوق کےتحفظ کےلیےقانونی اور سفارتی ذرائع استعمال کرتا رہے گا، بھارت کی جانب سے ثالثی عدالت کےفیصلے کو مسترد کرنا قانونی اور سیاسی حیثیت نہیں رکھتا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان امن کوششوں کے حوالے سے مکمل طور پر متحد اور ایک پیج پر ہے، اس حوالے سےقیاس آرائیوں سےگریز کیا جائے، امن کوششیں قومی سطح کی مشترکہ کاوش ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کےخاتمے کے لیے  پاکستان کی لازوال قربانیاں دنیا کےسامنے ہیں، پاکستان اور روس کےدرمیان عالمی سلامتی،اسلحہ کنٹرول اور عدم پھیلاؤ پر تفصیلی مشاورت ہوئی، پاکستان اور روس نےعالمی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،اگلا اجلاس2027 میں اسلام آباد میں ہوگا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی ان کی فیملی سے ملاقات کروا دی گئی
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
آج سندھ اور کراچی میں جتنی جمہوریت ہے وہ کسی اور صوبے یا شہر میں نہیں: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ مستعفی
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
میری ملیر ندی مر رہی ہے۔۔۔
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
اسکول ہاسٹل پریوکرینی حملے میں 6 افراد ہلاک ہوئے: روس کا الزام
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
ڈپریشن اور انزائٹی کے باعث دنیا بھر میں ذہنی امراض کے کیسز کی تعداد ایک ارب 20 کروڑ ہوگئی، تحقیق
DAILY MITHAN May 22, 2026
تازہ ترین
ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو ہونے والے نقصانات کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی کیس کی تحقیقات،کراچی پولیس نے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
چہل قدمی کی اس عادت کو اپنا کر آپ صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
س 22 مئی ، 2026
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھارتی حکومت کی جانب سے آئی پی ایل کا دعوت نامہ تاحال موصول نہیں ہوا: ذرائع
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی ’شکستوں‘ کی طویل داستان
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN May 22, 2026
تازہ ترین
ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کا ترکیے کا سرکاری دورہ، اعلیٰ دفاعی قیادت سے ملاقاتیں
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
وہ خاتون جس نے دہائیوں کی محنت کے بعد ایک صحرا کو سرسبز جنگل میں تبدیل کر دیا
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
فیس بک نے خاموشی سے اپنی ایک نئی ایپ متعارف کرا دی
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
صدارتی مشیر یو اے ای
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
چین میں دنیا کے پہلے زیرآب ڈیٹا سینٹر نے کام شروع کر دیا
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
مشتبہ ایچ آئی وی مریض کا عام مریضوں کیساتھ آپریشن کیے جانے کا انکشاف
DAILY MITHAN May 22, 2026
تازہ ترین
اہم شخصیات کا ڈیٹا بیرون ملک ایجنسیوں کو فروخت کرنیوالا گینگ پنجاب سے گرفتار
DAILY MITHAN May 22, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
بجلی بل پر کیو آرکوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونےکا خدشہ، ایڈوائزری جاری
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کیخلاف تمام شکایات مسترد کردیں
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر تعمیراتی کام 90 روز میں مکمل کرنے کا حکم
DAILY MITHAN May 22, 2026