چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج سندھ اور کراچی میں جتنی جمہوریت ہے وہ کسی اور صوبے یا شہر میں نہیں ہے۔
کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بننے والی شاہراہ بھٹو کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نےکہا کہ سندھ واحد جمہوری صوبہ ہے جو تمام جماعتوں کے ٹاؤن چیئرمینوں کو وسائل دیتا ہے، وفاقی دارالحکومت اور پنجاب میں بلدیاتی نظام نہیں، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام کو اختیارات ملے تو الیکشن ہارنے کے بعد اختیارات چھین لیے۔
تقریب سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کراچی میں انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کے قیام اور کیٹی بندر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پورٹ بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد پاکستان کی دفاعی پیداوار کی طلب میں تاریخی اضافہ ہوا ہے، چاہتے ہیں کہ میڈ اِن پاکستان دفاعی پیداوار میں کراچی کا بھی حصہ ہو۔
بلاول بھٹو نے ایران کیخلاف امریکا اور اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ پر تنقید کی اور سیز فائر کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔


























Leave a Reply