Skip to content
  • Saturday, 23 May 2026
  • 12:34 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وہ خاتون جس نے دہائیوں کی محنت کے بعد ایک صحرا کو سرسبز جنگل میں تبدیل کر دیا

حالیہ پوسٹس

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
  • آج سندھ اور کراچی میں جتنی جمہوریت ہے وہ کسی اور صوبے یا شہر میں نہیں: بلاول بھٹو
  • امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ مستعفی
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
  • میری ملیر ندی مر رہی ہے۔۔۔
Headline تازہ ترین

وہ خاتون جس نے دہائیوں کی محنت کے بعد ایک صحرا کو سرسبز جنگل میں تبدیل کر دیا

DAILY MITHAN May 22, 2026 0


وہ خاتون جس نے دہائیوں کی محنت کے بعد ایک صحرا کو سرسبز جنگل میں تبدیل کر دیا

یہ وہ جنگل ہے / اسکرین شاٹ

ایک خاتون نے دہائیوں کی محنت کے بعد ایک صحرا کو سرسبز جنگل میں تبدیل کر دیا۔

چین کے خودمختار خطے اندرونی منگولیا سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ ین یوزین دہائیوں سے صحراؤں میں شجر کاری کر رہی ہیں۔

انہوں نے ایسا اس وقت شروع کیا جب برسوں قبل ایک امریکی شخص نے انہیں 5 ہزار ڈالرز عطیہ کیے تھے۔

اب خاتون نے اس امریکی شخص سے رابطہ کرکے ایک جنگل کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو اس شخص کے عطیے کی بدولت معرض وجود میں آیا۔

انہیں سال 2000 میں چین کی اسٹیٹ کونسل نے نیشنل ماڈل ورکر قرار دیا تھا کیونکہ وہ عرصے سے صحرا کو سرسبز کرنے پر کام کر رہی ہیں۔

چین کے صوبے Shannxi کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی ین یوزین کی شادی 1980 کی دہائی میں اندرونی منگولیا کے صحرائے Maowuse میں مقیم ایک شخص سے ہوئی تھی۔

یہ چین کے 4 بڑے صحراؤں میں سے ایک ہے۔

اس وقت سے ین یوزین اور ان کے شوہر وہاں شجر کاری کر رہے ہیں تاکہ خشک سالی کے چیلنج پر قابو پایا جاسکے۔

1999 میں چین کے حکومتی میڈیا ادارے سی سی ٹی وی نے ین یوزین کے بارے میں ایک رپورٹ نشر کی تھی، جس کے بعد اس وقت صوبہ ہینان میں مقیم امریکی شہری رونالڈ ساکولسکی بہت متاثر ہوئے اور انہوں نے ین یوزین کو 5 ہزار ڈالرز کا عطیہ دیا۔

وہ خاتون جس نے دہائیوں کی محنت کے بعد ایک صحرا کو سرسبز جنگل میں تبدیل کر دیا

امریکی شہری عطیہ دیتے ہوئے / فوٹو بشکریہ Sina

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ین یوزین نے بتایا کہ ‘میں نے کبھی اتنی زیادہ رقم نہیں دیکھی تھی، اس عطیے نے مجھے حیران کر دیا تھا، میں نے اس رقم کو زیادہ بیج خریدنے اور درخت لگانے کے لیے استعمال کیا، جب رونالڈ ساکولسکی وہاں آئے تو انہوں نے مجھے صحرا میں درخت لگاتے ہوئے دیکھا، انہوں نے صحرا کی زرد ریت کو دیکھا اور کہا کہ ناممکن، ناممکن’۔

مگر دہائیوں بعد وہ بیج 50 ہزار سے زائد بڑے درختوں میں تبدیل ہوگئے۔

مئی 2026 کے شروع میں ین یوزین نے ہینان کے اس اسکول سے رابطہ کیا جہاں امریکی شہری برسوں قبل انگلش پڑھاتے تھے اور انہیں ڈھونڈنے کی درخواست کی۔

17 مئی کو اسکول کے وائس پرنسپل نے امریکی شہری سے فون کے ذریعے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ ین یوزین نے ان کے عطیے کو ایک جنگل میں تبدیل کر دیا ہے۔

یہ واضح نہیں کہ رونالڈ ساکولسکی کب وہاں کا دورہ کریں گے مگر ین یوزین کا کہنا تھا کہ ‘امید ہے کہ رونالڈ ساکولسکی جلد چین آکر دیکھیں کہ ان کے عطیے کو کیسے استعمال کیا گیا’۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
آج سندھ اور کراچی میں جتنی جمہوریت ہے وہ کسی اور صوبے یا شہر میں نہیں: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ مستعفی
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
میری ملیر ندی مر رہی ہے۔۔۔
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
اسکول ہاسٹل پریوکرینی حملے میں 6 افراد ہلاک ہوئے: روس کا الزام
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
ڈپریشن اور انزائٹی کے باعث دنیا بھر میں ذہنی امراض کے کیسز کی تعداد ایک ارب 20 کروڑ ہوگئی، تحقیق
DAILY MITHAN May 22, 2026
تازہ ترین
ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو ہونے والے نقصانات کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی کیس کی تحقیقات،کراچی پولیس نے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
چہل قدمی کی اس عادت کو اپنا کر آپ صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
س 22 مئی ، 2026
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھارتی حکومت کی جانب سے آئی پی ایل کا دعوت نامہ تاحال موصول نہیں ہوا: ذرائع
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی ’شکستوں‘ کی طویل داستان
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN May 22, 2026
تازہ ترین
ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کا ترکیے کا سرکاری دورہ، اعلیٰ دفاعی قیادت سے ملاقاتیں
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
فیس بک نے خاموشی سے اپنی ایک نئی ایپ متعارف کرا دی
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
صدارتی مشیر یو اے ای
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
چین میں دنیا کے پہلے زیرآب ڈیٹا سینٹر نے کام شروع کر دیا
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
مشتبہ ایچ آئی وی مریض کا عام مریضوں کیساتھ آپریشن کیے جانے کا انکشاف
DAILY MITHAN May 22, 2026
تازہ ترین
اہم شخصیات کا ڈیٹا بیرون ملک ایجنسیوں کو فروخت کرنیوالا گینگ پنجاب سے گرفتار
DAILY MITHAN May 22, 2026
Headline تازہ ترین
ایک دن میں 274 کوہ پیماؤں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN May 22, 2026
تازہ ترین
پاکستان کا تمام کشمیری سیاسی قیدیوں اور انسانی حقوق کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ
DAILY MITHAN May 22, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
بجلی بل پر کیو آرکوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونےکا خدشہ، ایڈوائزری جاری
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کیخلاف تمام شکایات مسترد کردیں
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر تعمیراتی کام 90 روز میں مکمل کرنے کا حکم
DAILY MITHAN May 22, 2026