Skip to content
  • Saturday, 6 June 2026
  • 12:36 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی فروخت کا معاہدہ طے پاگیا

حالیہ پوسٹس

  • آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیدیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹرکمی کا اعلان کردیا
  • لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ
  • 102 مقدمات میں مطلوب ڈاکو بیلو تیغانی سمیت کچے کے 60 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
  • 102 مقدمات میں مطلوب ڈاکو بیلو تیغانی سمیت کچے کے 60 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
Headline تازہ ترین

ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی فروخت کا معاہدہ طے پاگیا

DAILY MITHAN Jan 23, 2026 0


ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی فروخت کا معاہدہ طے پاگیا

ٹک ٹاک نے اس کا اعلان کیا / فائل فوٹو

ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکا میں اپنے بزنس آپریشنز کی فروخت کے حوالے سے معاہدہ طے کرلیا ہے۔

یہ معاہدہ ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس نے طے کیا جس کے تحت ایک نئی کمپنی تشکیل دی جائے گی جس میں امریکی کمپنیوں کو زیادہ حصص حاصل ہوں گے۔

اس کمپنی میں مختلف سرمایہ کار جیسے اوریکل، سلور لیک اور متحدہ عرب امارات کی کمپنی ایم جی ایکس کو 80.1 حصص حاصل ہوں گے جبکہ باقی 19.9 فیصد بائیٹ ڈانس کے پاس ہوں گے۔

اس اعلان کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا خطرہ ختم ہوگیا ہے۔

5 سال قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی صدارتی مدت کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرسکتے ہیں۔

اس کے بعد ٹک ٹاک کا امریکا میں مستقبل میں غیریقینی صورتحال کا شکار اس وقت ہوا جب 2024 میں ایوان نمائندگان کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی امریکی شاخ پر پابندی لگانے کے قانون کی منظوری دی۔

اس قانون کے تحت اگر کمپنی کے امریکی آپریشنز کو کسی امریکی کمپنی کو فروخت نہ کیا گیا تو اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

امریکی سپریم کورٹ نے اس قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا مگر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری صدارتی مدت کے پہلے دن ٹک ٹاک پر پابندی کو ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت 3 ماہ کے لیے روک دیا تھا۔

اس کے بعد وہ کئی بار اس پابندی کو روک چکے ہیں، جس دوران بائیٹ ڈانس اور امریکی کمپنیوں کے درمیان معاہدے کو طے کرنے کے لیے مذاکرات ہوتے رہے۔

ستمبر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس میں امریکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک منصوبے کا ذکر کیا گیا تھا تاکہ وہ ٹک ٹاک کو خرید سکیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک کے گلوبل ہیڈ آف آپریشنز اینڈ ٹرسٹ اینڈ سیفٹی ایڈم پریسر اس نئی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر کام کریں گے۔

نئی کمپنی کے بورڈ میں ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹو Shou Chew بھی شامل ہوں گے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک کی امریکی کمپنی ایسے اصولوں کے تحت کام کرے گی جس میں امریکی قومی سلامتی کے ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

ٹک ٹاک میں مواد تجویز کرنے والا الگورتھم برقرار رہے گا مگر اسے امریکی صارفین کے ڈیٹا کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چینی اور امریکی حکومتوں نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، البتہ اس حوالے سے چینی حکومت کا کوئی بیان اب تک سامنے نہیں آیا۔

البتہ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے پر چینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیدیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
102 مقدمات میں مطلوب ڈاکو بیلو تیغانی سمیت کچے کے 60 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
102 مقدمات میں مطلوب ڈاکو بیلو تیغانی سمیت کچے کے 60 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات پر بھارت کے بے بنیاد بیانات مسترد کردیے
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
ثاقب چدھڑ نے دھمکیاں دیں کہ مومنہ کا نکاح نہیں کرنا ورنہ قتل کروا دوں گا: رمشا اقبال
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
آدھے سر کے درد سے دماغی عمر میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے، تحقیق
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شوہر نے ذاتی رنجش پر بیوی کی جان لے لی
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ کتنی مقدار میں نمک استعمال کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی: آزادکشمیر حکومت
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
الیکشن سے پہلے آزادکشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنےکا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے آذربائیجان میں خفیہ اڈے استعمال کیے، امریکی میڈیا کا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں کتنے تکون موجود ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
وہ ایپ جس نے مقبولیت میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
رشتہ تلاش کرنا اب پہلے سے زیادہ آسان
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
تیرتا ہوا شہر جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب حکومت نے 1220 ارب روپے کا ماسٹر اکنامک پلان تیار کرلیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
مسلمانوں کے خلاف امتیازی کارروائیاں، اتر پردیش میں ایک مدرسہ مسمار، 2 بند
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
ورلڈکپ میں قومی ہاکی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟
DAILY MITHAN Jun 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت کے متنازع آبی منصوبے روکنے کیلئے زور دینے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
امریکی صدر کی مداخلت سے پاک بھارت جنگ بندی ممکن ہوئی، ٹرمپ کو امن کے داعی کے طور پر یاد رکھا جائے گا: وزیر اعظم
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
28 ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی، پتہ نہیں حکمران کس طرح ملک چلانا چاہتے ہیں: محمود خان اچکزئی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026