Skip to content
  • Saturday, 6 June 2026
  • 9:32 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹرمپ کا ایران سے تجارت کرنیوالے ممالک پر اضافی ٹیرف کا اعلان، کون سے ممالک متاثر ہونگے؟

حالیہ پوسٹس

  • امریکا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے ایران کے15رکنی وفدکو ویزے دینے سےانکار کردیا
  • خیبرپختونخوا سے امتیازی سلوک ہو رہا ہے، اس سے نفرتیں بڑھیں گی: وزیراعلیٰ کے پی
  • جی بی میں ہرطرف شیر، شیر کی آوازیں آرہی ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار پورے نہیں وہ قبل ازوقت دھاندلی کا واویلا کس منہ سے کررہے؟ عظمیٰ بخاری
  • ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری
  • سیاست کےنام پر انتشار پھیلانے والوں سے اب کسی قسم کی بات نہیں ہوگی: وزیراعظم آزادکشمیر
تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے تجارت کرنیوالے ممالک پر اضافی ٹیرف کا اعلان، کون سے ممالک متاثر ہونگے؟

DAILY MITHAN Jan 13, 2026 0


ٹرمپ کا ایران سے تجارت کرنیوالے ممالک پر اضافی ٹیرف کا اعلان، کون سے ممالک متاثر ہونگے؟

قدر کے لحاظ سے تیل ایران کی سب سے بڑی برآمدی شے ہے جب کہ بڑی درآمدات میں درمیانی درجے کی اشیا، سبزیاں، مشینری اور آلات شامل ہیں/ فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بھی ملک ایران کے ساتھ تجارت کرے گا اسے امریکا کے ساتھ تجارت پر 25 فیصد ٹیرف (محصولات) کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی صدر کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب ایران میں حکومت مخالف مظاہرین سڑکوں پر ہیں اور تہران کا الزام ہے کہ مظاہرین کو مغرب اور امریکا کی حمایت حاصل ہے۔

ورلڈ بینک کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اوپیک (OPEC) کے رکن ملک ایران نے 2022 میں 147 تجارتی شراکت داروں کو مصنوعات برآمد کیں، اس کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں چین، مشرقی ایشیا کے دیگر ممالک، عراق، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور جرمنی شامل ہیں۔

قدر کے لحاظ سے تیل ایران کی سب سے بڑی برآمدی شے ہے جب کہ بڑی درآمدات میں درمیانی درجے کی اشیا، سبزیاں، مشینری اور آلات شامل ہیں۔

چین

چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ورلڈ بینک کے مطابق 2022 میں چین کو ایرانی برآمدات 22 ارب ڈالر تھیں جن میں ایندھن کا حصہ نصف سے زیادہ تھا، چین سے ہونے والی درآمدات 15 ارب ڈالر رہیں۔

تجزیاتی فرم ‘کپلر’ (Kpler) کے ڈیٹا کے مطابق 2025 میں چین نے ایران کے بحری جہازوں کے ذریعے بھیجے گئے تیل کا 80 فیصد سے زیادہ حصہ خریدا۔ 

یاد رہے کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی تیل کے خریداروں کی تعداد محدود ہے۔

بھارت

بھارت کی وزارت تجارت کے مطابق 2025 کے پہلے 10 مہینوں میں ایران کے ساتھ بھارت کی کل دو طرفہ تجارت 1.34 ارب ڈالر رہی، ایران کو بھارت کی بڑی برآمدات میں باسمتی چاول، پھل، سبزیاں، ادویات اور دیگر فارماسیوٹیکل مصنوعات شامل ہیں۔

ترکیہ

ورلڈ بینک کے مطابق 2022 میں ترکیہ کو ایران کی برآمدات 5.8 ارب ڈالر رہیں جب کہ درآمدات 6.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

جرمنی

2022 میں جرمنی کو ایران کی برآمدات 178 ملین ڈالر تھیں جب کہ درآمدات مجموعی طور پر 1.9 ارب ڈالر رہیں۔

جنوبی کوریا

کوریا انٹرنیشنل ٹریڈ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری اور نومبر 2025 کے درمیان ایران کو جنوبی کوریا کی برآمدات معمولی یعنی 129 ملین ڈالر رہیں جب کہ اسی مدت کے دوران درآمدات 1.6 ملین ڈالر تھیں۔

جاپان

جاپان کے نومبر 2025 تک کے تازہ ترین تجارتی اعداد و شمار کے مطابق جاپان نے ایران سے معمولی مقدار میں پھل، سبزیاں اور ٹیکسٹائل درآمد کیا اور وہاں کچھ مشینری اور گاڑیوں کے انجن برآمد کیے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
امریکا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے ایران کے15رکنی وفدکو ویزے دینے سےانکار کردیا
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
خیبرپختونخوا سے امتیازی سلوک ہو رہا ہے، اس سے نفرتیں بڑھیں گی: وزیراعلیٰ کے پی
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
جی بی میں ہرطرف شیر، شیر کی آوازیں آرہی ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار پورے نہیں وہ قبل ازوقت دھاندلی کا واویلا کس منہ سے کررہے؟ عظمیٰ بخاری
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
سیاست کےنام پر انتشار پھیلانے والوں سے اب کسی قسم کی بات نہیں ہوگی: وزیراعظم آزادکشمیر
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
بی آر ٹی یلولائن منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائدکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
محکمہ موسمیات کے پیشگی الرٹس سےگلگت بلتستان میں سیکڑوں جانیں بچ گئیں
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ،فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
بجٹ پر مشاورت، صدر زرداری کی سربراہی میں پی پی کا وفد حکومتی ارکان سے ملاقات کرےگا
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی ’صدف شمس‘ ویمنز ورلڈ میں نظر انداز
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
ریچھ کے حملے میں 4 افراد زخمی، میئر نے ریچھ کو ذہین قرار دیدیا
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
امریکا ایران مذاکرات سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے معاملے پر اہم پیشرفت، وزیر خارجہ آج ایران کا دورہ کریں گے
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
سوریا کمار فارغ، شریاس ائیر بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
خوارجی کمانڈر شریعت اور جہاد کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار دہشتگرد کا بیان
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
قومی ٹیم کے سابق کپتانوں کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
لارڈز کی پچ کے معیار پر سوالات اٹھنے لگے
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
پنکی کا وائس نوٹ کی تصدیق سے انکار، ملزمہ کی آواز کا فرانزک کروانے کیلئے اجازت طلب
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
نائیجر کے صحرائے صحارا میں گاڑی خراب ہو کر پھنسنے والے 50 افراد پیاس سے جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ حکومت کا مبینہ منصوبہ، 27 لاکھ زندہ افراد کو مردہ قرار دینے کی تجویز
DAILY MITHAN Jun 6, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تیاری، 27 فیصد سے زائد اضافہ تجویز
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: احسن اقبال
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کا وقت ختم ، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی
DAILY MITHAN Jun 6, 2026