Preloader

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی جانب سے دو نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

دو میچوں کی سیریز کے ڈو آر ڈائی میچ میں قومی ٹیم کے دو کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ کو محمدعباس اور مڈل آرڈر بلے باز اویس ظفر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کپتان بابراعظم نے دونوں پلیئرز کو ٹیسٹ کیپ دی۔

May be an image of text

اس اہم میچ کےلیے قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں عبداللہ شفیق اور ساجد خان کو بھی ٹیم کاحصہ بنایا گیا ہے۔

بابراعظم بطور کپتان ایک سوپچاس ویں انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

May be an image of ‎text that says "‎TIO ONE PASSION ONE NATION PAKISTAN X FOR SECOND TEST AGAINST WEST INDIES AZAN AWAIS IMAM-UL-HAQ -HAQ ABDULLAH SHAFIQUE BABAR AZAM (C) MOHAMMAD RIZWAN [WK) SALMAN ALI AGHA MUHAMMAD AWAIS ZAFAR ALI USMAN L SAJID KHAN چکن MOHAMMAD ALI UBAID SHAH PEP EP 222 EPS pk f/PakistanCricketBoard x TheRealPCB D TheRealPCB ٠ /PakistanCricketofficial‎"‎

پورٹ آف اسپین میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پلان سادہ ہےخود پر بھروسہ ہے اور مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔

میزبان کپتان روسٹن چیز نے کہا کہ چاہتے ہیں ہوم گراؤنڈ کو اپنا قلعہ بنائیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

May be an image of text that says "E E G GATORADE"

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *