اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے بیٹی علایا کی 10ویں سالگرہ پر دل چھو لینے والا پیغام شیئر کردیا۔
صنم جنگ نے بیٹی علایا کی 10ویں سالگرہ منائی اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی جس میں لختِ جگر کے لیے جذباتی پیغام بھی تحریر کیا۔
انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں فیملی گھر میں کیک کاٹ رہی ہے۔
اداکارہ نے اپنی بیٹی کے لیے جذباتی کیپشن لکھا کہ دس سال کی ہو گئیں!! یقین ہی نہیں آتا کہ میری ننھی سی بچی 10 برس کی ہو گئی ہے! ایسا لگتا ہے جیسے کل ہی کی بات ہو جب وہ میری ایک چھوٹی سی بچی ہوا کرتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑھ کر مجھے اسے ایک انتہائی محبت کرنے والی، مہربان اور خوبصورت لڑکی کے طور پر پروان چڑھتے دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔
آخر میں انہوں لکھا کہ اس سال ہم نے فیصلہ کیا کہ علایا کی سالگرہ روایتی انداز میں منانے کے بجائے کہیں باہر گھومنے پھرنے جائیں گے لیکن میں پھر بھی چاہتی تھی کہ وہ خود کو خاص محسوس کرے اس لیے میں نے اس کے لیے سالگرہ کا کیک ضرور منگوایا!”
صنم نے کہا کہ ہم نے بٹر کریم فروسٹنگ اور بھرپور چاکلیٹ گناش والے فلنگ کیک کا انتخاب کیا جو کہ انتہائی مزیدار تھا۔ کپ کیکس بھی بہت شاندار تھے لیکن وہ براؤنیز تو لاجواب تھیں! سچ کہوں تو انہوں نے میری ڈائٹ کا بیڑا غرق کر دیا!
واضح رہے کہ صنم جنگ نے 9 جنوری 2016 کو کراچی میں پائلٹ سید عبدالقاسم جعفری کے ساتھ شادی کی اور ان کے ہاں نومبر 2016 میں اپنی پہلی بیٹی علایا کی پیدائش ہوئی جبکہ جولائی 2024 میں ان کی دوسری بیٹی علائزہ جعفری پیدا ہوئیں۔
