Preloader

مظفر گڑھ میں رکشہ میں 28 طلبا کو سوار کرنے پر ڈرائیور کا چالان ہوگیا۔

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں رکشہ ڈرائیور نے 28 طلبا کو سوار کرلیا جس پر پولیس نے اسے روک کر ناصرف چالان کیا بلکہ اسے گرفتار بھی کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک رکشے میں 28 طلبا موجود ہیں اور پولیس حکام کی جانب سے بچوں کو رکشے سے اتارا جارہا ہے۔

رکشے کی چھت پر بھی طلبا موجود ہیں جبکہ ڈرائیور نے یہ اقدام اٹھا کر ان کی زندگی بھی خطرے میں ڈالی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *