اسلام آباد کے شہریوں کے لیے زمین اور جائیداد کی شفاف اور محفوظ ای-رجسٹریشن (E-Registration) خدمات فراہم کردی گئی ہیں۔
نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) کے زیرِ انتظام، ‘پاک ایپ’ (سابقہ ’سٹی اسلام آباد ایپ’) کے ذریعے زمین اور جائیداد کی ای-رجسٹریشن سروس، اسلام آباد کے شہریوں کو تیز، شفاف عوامی خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
اکتوبر 2026 کی کارکردگی کے نمایاں پہلو:
• موصول ہونے والی درخواستیں: 2,804
• جاری کردہ فرد (Fards): 2,054
• رجسٹرڈ دستاویزات (Deeds): 2,272
‘پاک ایپ’ (PAK APP) ڈاؤن لوڈ کریں:
شہری درج ذیل لنک پر کلک کرکے بھی مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
1: اینڈرائیڈ:
2: آئی او ایس:
این آئی ٹی بی کا کہنا ہے کہ لمبی قطاروں سے بچیں اور اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے جائیداد کی 100 فیصد محفوظ ڈیجیٹل رجسٹریشن کا تجربہ کریں۔
