Preloader

اداکار اعجاز اسلم نے بھی ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ کے مقبول کردار اعجاز اسلم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

درِ نجات اس وقت پاکستانی ٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈراموں میں سے ایک ہے، ڈرامے نے کئی بحثوں کو جنم دیا ہے اور ہمارے معاشرے میں ’ابوبکر‘ جیسے کردار کی موجودگی ایک ایسا سوال بن گئی ہے جس پر ہر طرف خوب بحث ہو رہی ہے۔

بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ ابوبکر کا کردار مکمل طور پر خیالی ہے اور حقیقت میں ایسا کوئی شخص وجود نہیں رکھ سکتا۔

اعجاز اسلم ایک منجھے ہوئے اداکار اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف ستارے ہیں وہ حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ پوڈ کاسٹ میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور مستقبل کے منصوبوں پر گفتگو کی۔

اس دوران ان سے ’درِ نجات‘ کے کردار ’ابوبکر‘ کے بارے میں بھی پوچھا گیا کہ کیا حقیقت میں ایسا کوئی شخص ہو سکتا ہے یا نہیں؟ اس حوالے سے ان کا نقطہ نظر کافی دلچسپ ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ہمارے ڈرامے ہماری حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں لہٰذا ابوبکر جیسا شخص یقیناً حقیقت میں موجود ہو سکتا ہے، انہوں نے اداکارہ نادیہ افغن کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ان کے شوہر بالکل ابوبکر جیسے ہی ہیں۔

ان کی اس بات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایسا شخص حقیقت میں وجود رکھ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *