وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پنجاب پولیس نے ایلیٹ فورس کی اضافی سیکیورٹی واپس لےلی۔
چوہدری سالک حسین نے ایلیٹ فورس کے جوانوں کو واپس بلانےکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوان گزشتہ برس سیکیورٹی خدشات پرچوہدری سالک کےساتھ تعینات کیےگئے تھے۔
ذرائع پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تمام وفاقی وزرا کو پنجاب میں سیکیورٹی دی جائے گی تاہم صوبے کی حدود سے باہر ایلیٹ فورسز کی سیکیورٹی نہیں دی جائے گی۔
چوہدری سالک حسین کا مریم نواز کو اہم پیغام
انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں کہا کہ میرے انٹرویو نشر ہونے سے لے کر اب تک کتنے لوگ گرفتار ہوئے؟ آپ پنجاب میں کرپشن کے علاوہ اور کوئی خبر سن رہے ہیں؟ فلاں کو پکڑ لیا، اتنے ارب کا گھپلا، کیا آپ کے سامنے یہ نہیں ہو رہا؟ میں نے یہی بات کی کہ پنجاب میں کرپشن کی کہانیاں سنتا ہوں، کرپشن کی کہانیاں ہیں لیکن اگر کوئی پرنسل لے تو کیا کہہ سکتا ہوں۔
چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ مجھے کل ہی قانونی نوٹس موصول ہوا ہے اس کا جلد جواب دوں گا، ڈرافٹ بنا رہے ہیں، تفصیلی اور اچھا جواب دیں گے۔
جواب
مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں پنجاب حکومت کے طرزِ حکمرانی، کرپشن اور لیگل نوٹس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بے ضابطگیوں اوربدعنوانیوں کی لمبی فہرست ہے،کرپش ایک پہلو ہے، بدانتظامی اور بدعنوانیوں کا جو عالم ہے سوچ بھی نہیں سکتے۔
چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس کو “بچگانہ” قرار دیا اور کہا کہ کرپشن کے بیان پرقائم ہوں اور نوٹس کا بھرپور اور قانونی جواب دیں گے۔
چوہدری سالک نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں منصوبے شروع کیے جاتے ہیں، ابتدائی پیمنٹ (ادائیگی) جاری ہوتی ہے اور پھر منصوبے کو معطل کر دیا جاتا ہے۔ بعد میں اسی منصوبے کو نئے نام سے دوبارہ شروع کر کے فنڈز کا ضیاع کیا جاتا ہے۔
مریم نواز نے کرپشن کا الزام لگانے پر چوہدری سالک کو نوٹس بھجوا دیا
