(8 نومبر 2026): پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال میں ضمنی الیکشن کا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا۔
پی پی 203 ساہیوال میں ضمنی الیکشن کیلیے 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
سرکاری نتیجے کے مطابق ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسد حنیف 42 ہزار 114 ووٹ لے کر کامیاب رہے، تحریک احساس پاکستان کے امیدوار اویس محمود نے 25 ہزار 512 ووٹ حاصل کیے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال میں پولنگ کا شیڈول جاری
