Preloader

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (پی ایل آر اے) کے مطابق جدہ کے بعد اب ریاض میں بھی پاکستانی قونصلیٹ سے ہی پنجاب میں اپنی زمین کی فرد، انتقال، گرداوری اور ای-رجسٹری کی سہولیات حاصل کریں۔

ریاض میں مقیم پاکستانی قونصلیٹ جاکر پنجاب میں موجود اپنی اراضی کی درج ذیل سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

  • فرد برائے ریکارڈ۔
  • فرد برائے فروخت، لین دین۔
  • منظور شدہ انتقال کی نقل۔
  • گرداوری کی نقل۔
  • ای رجسٹری۔
  • رجسٹری برائے خریدار۔
  • رجسٹری برائے فروخت کنندہ جیسی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سہولت سے وطن واپس آئے بغیر زمینوں کے ریکارڈ اور جائیداد کی رجسٹریشن کی سہولیات تک براہ راست رسائی ممکن ہوگی۔

سفر کے اخراجات اور کام یا کاروبار سے دوری کے وقت میں نمایاں کمی ہوگی۔

علاوہ ازیں محفوظ اور سرکار سے سرکار کے خدمات چینلز کے ذریعے دھوکا دہی کے خطرے میں کمی ہوسکے گی، پی ایل آر اے کے مرکزی ڈیجیٹل سسٹمز کے ذریعے تیز اور زیادہ موثر کارکردگی جیسی سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *