Preloader

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

اماراتی وزارت داخلہ نے بتایا کہ شیخ خلیفہ بن زاید روڈ پر تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کرپہلے ایک گاڑی سے ٹکرایا پھر ٹریفک میں پھنسی متعدد گاڑیوں کو ٹکر ماری۔

رپورٹ کے مطابق 23 گاڑیوں کےتصادم کے نتیجے میں ٹرک سمیت کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا، ریسکیو اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

جاں بحق افراد میں اماراتی شہری بھی شامل ہیں دیگر کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جارہی ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *