پاکستان نے ساف فٹبال چیمپن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان بنگلادیش کو پاکستان نے 0-1 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
میچ کا واحد گول پاکستان کے عبدالصمد ارشد نے اسکور کیا۔
واضح رہے کہ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ منگل کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
